امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کیخلاف مواخذہ روکنے کی قرارداد مسترد
امریکی کانگریس ایوان بالا یعنی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ عمل کو غیر آئینی قرار دینے کے ریپبلکن رکن رینڈ پال کی کوشش کو مسترد کر دیا
واشنگٹن: امریکی کانگریس ایوان بالا یعنی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ عمل کو غیر آئینی قرار دینے کے ریپبلکن رکن رینڈ پال کی کوشش کو مسترد کردیا ہے۔ رینڈ پال نے سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی ، جسے 55-45 کے فرق سے سینیٹ نے ووٹ دیکر اسے مسترد کر دیا۔
ریپبلکن پارٹی کے سینیٹ کے رکن رینڈ پال نے کہا کہ ایوان میں ووٹنگ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ سابق صدر کو مواخذے کے عمل سے مستثنیٰ کردیا جائے گا۔ قابل گور ہے کہ امریکہ کے کیپٹل ہل میں 6 جنوری2021 کو تشدد بھڑکانے کے الزام میں ٹرمپ کیخلاف مواخذہ کا عمل شروع کرنے کیلئے قرارداد لایا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Jan 2021, 3:12 PM