امریکہ: ایک دن میں تین ہزار سے زیادہ اموات کا ریکارڈ، 9/11 حملوں سے زیادہ افراد ہلاک!

امریکہ میں کورونا سے بدھ کے روز ہونے والی اموات کی تعداد 2001 میں 9/11 حملوں میں مارے جانے والے افراد کی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ خیال رہے کہ 9/11 حملوں میں 2996 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے

امریکہ میں کورونا / تصویر یو این آئی
امریکہ میں کورونا / تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر امریکہ میں جاری ہے اور یہاں ایک دن میں ریکارڈ تین ہزار سے زیادہ متاثرین کی اموات ہوئی ہیں۔ نیویارک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3046 کورونا مریضوں کی جان گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے یومیہ اموات کی تعداد 2760 تھی۔

امریکہ میں کورونا سے بدھ کے روز ہونے والی اموات کی تعداد 2001 میں 9/11 حملوں میں مارے جانے والے افراد کی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ خیال رہے کہ 9/11 حملوں میں 2996 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔


امریکہ میں اموات کا یہ نیا ریکارڈ اس وقت قائم جبکہ ویکسین تیار کرنے والی دو کمپنیاں اس کی عام تقسیم کے حوالہ سے لائنسن حاصل کرنے کے در پے ہیں۔ امریکہ میں ایک طرف جہاں اموات کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے وہیں کورونا کے نئے مریضوں میں بھی 106000 کا اضافہ ہوا ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 15384264 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 289357 لوگوں کی موت ہو چکی ہیں۔ یونیورسٹی کے ڈیٹا کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اب تک یومیہ 2230 افراد ہال ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 289298 ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 10 Dec 2020, 10:12 AM