امریکہ شمالی کوریا کے ممکنہ میزائل تجربے کا جواب دینے کے لیے تیار: بائیڈن
جو بائیڈن نے کہا کہ شمالی کوریا جو بھی کرے گا ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ جیسا وہ کرتا ہے ہم اسی کے مطابق جواب دیں گے۔ میں اس سے زیادہ پریشان نہیں ہوں۔
سیول: امریکی صدر جو بائیڈن نے بطور صدر براعظم ایشیا کے اپنے پہلے دورے پر اتوار کو واضح کیا کہ امریکہ شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی ممکنہ میزائل تجربے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ جو بائیڈن نے کہا کہ شمالی کوریا جو بھی کرے گا ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ جیسا وہ کرتا ہے ہم اسی کے مطابق جواب دیں گے۔ میں اس سے زیادہ پریشان نہیں ہوں۔
وال اسٹریٹ اخبار نے وائٹ ہاؤس کے حوالے سے کہا ہے کہ جو بائیڈن کے بطور صدر براعظم ایشیا کے پہلے دورے کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ یا ساتواں جوہری تجربہ کرنے کا امکان ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے پے درپے میزائل تجربات کے پیش نظر ہمارے دونوں ممالک مشترکہ فوجی کارروائیوں کو بڑھانے کے لیے بھی بات چیت شروع کریں گے۔
اب تک کی سیٹلائٹ تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شمالی کوریا ساتویں جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔ شمالی کوریا نے اس سال اب تک ایک درجن سے زیادہ میزائل تجربات کیے ہیں جن میں ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اور ایک میری ٹائم بیلسٹک میزائل شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔