امریکی صدارتی انتخابات: فنڈز حاصل کرنے میں جوبائیڈن نے ٹرمپ سے بازی ماری!
جوبائیڈن اورڈیموکریٹک پارٹی نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کے مقابلہ میں پھر زیادہ فنڈز جمع کرلئے، ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور ڈیموکریٹس نےجون کے مہینے میں141ملین ڈالرجمع کیے ہیں۔
واشنگٹن،4جولائی(یواین آئی)امریکہ کے صدارتی انتخابات میں جیت کس کا مقدر بنے گی یہ تو واضح نہیں مگر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے انتخابی مہم کے لیے مسلسل دوسرے ماہ میں صدر ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ فنڈز جمع کر لئے ہیں۔ جوبائیڈن اورڈیموکریٹک پارٹی نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کے مقابلہ میں پھر زیادہ فنڈز جمع کرلئے، ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور ڈیموکریٹس نےجون کے مہینے میں141ملین ڈالرجمع کیے ہیں۔ جوبائیڈن کو68 فیصد فنڈز ایسے افراد نے دیئے جنہوں نے پہلے کبھی فنڈنگ نہیں کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : طلبہ کا رخ امریکا اور برطانیہ کی بجائے جرمنی کی طرف
دوبارہ صدارت کےامیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ری پبلکنزپارٹی 131 ملین ڈالرجمع کر پائی، بائیڈن اور ڈیموکریٹس نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کےمقابلہ میں مئی میں بھی زیادہ فنڈ جمع کیے تھے۔ جو بائیڈن اور ڈیموکریٹس نے مئی میں 81 ملین جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکنز نے 71 ملین ڈالرجمع کیے تھے۔ جوبائیڈن کو اگست میں ڈیموکریٹ ورچوئل کنونشن میں باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا، ان کا مقابلہ دوبارہ صدارت کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : ہیجڑوں پر تبصرہ کرنا ہیری پوٹر کی مصنفہ کو مہنگا پڑا
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔