غزہ میں زیر حراست امریکیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے امریکی صدر جو بائیڈن
ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد یرغمال بنائے جانے والے امریکیوں کے خاندان کے افراد کی صدر سے اپنی نوعیت کی دوسری ملاقات ہوگی
غزہ: ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے صدر جو بائیڈن چند دنوں میں وائٹ ہاؤس میں غزہ میں یرغمال امریکیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد یرغمال بنائے جانے والے امریکیوں کے خاندان کے افراد کی صدر سے اپنی نوعیت کی دوسری ملاقات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بائیڈن جو کوویڈ 19 کے انفیکشن سے صحت یاب ہو رہے ہیں جمعرات کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کرنے کی توقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نیتن یاہو پیر کو واشنگٹن پہنچے تھے۔ وہ آج بدھ کو کانگریس سے خطاب کریں گے۔ وہ ایک ایسے وقت میں کانگریس سے خطاب کر رہے ہیں جب انہیں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اندرونی دباؤ کا سامنا ہے۔
امریکی نائب صدر کملا ہیرس جو ممکنہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار بن سکتی ہیں، اس ہفتے واشنگٹن میں نیتن یاہو سے ملاقات کریں گی۔
پیر کے روز بائیڈن نے عہد کیا کہ وہ اپنی مدت کے آخری مہینوں کے دوران غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوسری مدت کے لیے حصہ لینے سے دستبردار ہو گئے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔