یوکرین پر حملہ سے ناراض امریکہ نے روسی صدر پوتن کی بیٹیوں پر لگائی پابندی

امریکہ نے بدھ کے روز روس کے سب سے بڑے مالی ادارہ اور ملک کے سب سے بڑے پرائیویٹ بینک ’الفا بینک‘ پر مکمل پابندی لگا دی، امریکی مالی نظام میں دونوں بینکوں کی کسی بھی ملکیت کو فریز کر دیا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

یوکرین میں روسی فوجی مہم کے پیش نظر امریکہ نے روس پر کئی اضافی پابندیاں لگا دی ہیں۔ ان میں ملک کے اہم مالیاتی اداروں اور روسی صدر ولادمیر پوتن کی دو بیٹیوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے ایک فیکٹ شیٹ کے مطابق تفصیل دیتے ہوئے امریکہ نے بدھ کو روس کے سب سے بڑے مالی ادارہ اور ملک کے سب سے بڑے نجی بینک، الفا بینک پر مکمل پابندی لگا دی۔ امریکی مالی نظام میں دونوں بینکوں کی کسی بھی ملکیت کو فریز کر دیا۔ اس کا مقصد سسٹم اور امریکیوں کو ان کے ساتھ کاروبار کرنے سے روکنا ہے۔

امریکی صدر جو بائڈن امریکیوں کے ذریعہ روس میں نئی سرمایہ کاری پر پابندی لگانے والے ایک کارگزار حکم پر دستخط کریں گے، چاہے وہ کہیں بھی رہیں۔ فیکٹ شیٹ نے کہا کہ کارگزار حکم کو جوڑنے کا مقصد روسی یونین کی عالمی مقابلہ آرائی کو مستقل طور پر کمزور کرنا یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ امریکیوں کو اب اہم روسی اسٹیٹ ملکیت والے اداروں کے ساتھ کاروباری لین دین کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جن کی ملکیت امریکی حلقہ اختیار کے ماتحت ہوگی۔ محکمہ خزانہ جمعرات کو ان اداروں کے ناموں کا اعلان کرے گا۔


پوتن کی دو بالغ بیٹیوں، روسی وزیر خارجہ سرگیئی لاوروو کی بیوی اور بیٹی، روسی وزیر اعظم میخائل مشوستین کے ساتھ ساتھ روس کے سابق صدر اور وزیر اعظم دمتری میدویدیو پر مکمل پابندی لگائی جائے گی، جو اب روس کی سیکورٹی کونسل کے نائب سربراہ ہیں۔

خبر رساں ایجنسی سنہوا نے بتایا کہ ان اشخاص کو امریکی مالی نظام سے کاٹ دیا جائے گا اور بائیڈن انتظامیہ امریکہ میں ان کی ملکیت کو فریز کر دے گا۔ الگ سے ٹریزری محکمہ نے منگل کو روس کو امریکی مالی اداروں کے اکاؤنٹس سے امریکی ڈالر کے ساتھ قرض ادائیگی کرنے سے روک دیا جس سے روسی حکومت کے لیے اپنی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنا مشکل ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔