سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی میں 5 دن کی توسیع، امریکہ اور سعودی عرب کا خیرمقدم
سعودی عرب اور امریکہ نے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں 5 دن کی توسیع کے معاہدے کا خیرمقدم کیا
خرطوم: سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی میں 5 دن کی توسیع ہو گئی۔ سعودی عرب اور امریکہ نے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں 5 دن کی توسیع کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے افریقی امور کے دفتر نے کہا ہے کہ سوڈان میں جنگ بندی میں توسیع سے زیادہ انسانی امداد اور بنیادی خدمات کی بحالی کے لیے وقت ملے گا۔ سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں تشدد میں کمی دیکھی گئی۔
واضح رہے 15 اپریل کو سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان طاقت کی کشمکش شروع ہوئی ۔جس میں سیکڑوں افراد ہلاک اور تقریباً 1.4 ملین افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز نے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب اور امریکہ کی ثالثی میں ایک ہفتے کے جنگ بندی معاہدے میں توسیع پر غور کر رہے ہیں جس کا مقصد انسانی امداد کی تقسیم کی اجازت دینا ہے۔ پرانا معاہدہ پیر کی شام ختم ہوا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔