امریکہ: کورونا کے سنگین مریضوں کا خون پتلا کر کے علاج کرنے پر پابندی
امریکہ میں اسپتال میں داخل کورونا وائرس کے سنگین مریضوں کا خون پتلا کر کے علاج کرنے کے بعد کوئی فائدہ نہ پہنچنے کے سبب مزید ایسا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے
واشنگٹن: امریکہ میں اسپتال میں داخل کورونا وائرس کے سنگین مریضوں کا خون پتلا کر کے علاج کرنے کے بعد کوئی فائدہ نہ پہنچنے کے سبب مزید ایسا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے منگل کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا ’’کورونا کے نازک مریضوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) کی ضرورت ہوتی ہے۔ خون کو پتلا کرنے کی کلینیکل ادویہ موثر نہیں ہے۔
این آئی ایچ نے بتایا ہے کہ معمولی بیمار اور اسپتال میں داخل کووڈ مریضوں کے اندراج اور جانچ کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ ماہرین نے خون کے جمنے سے بچنے کےلئے ابھی ایک مناسب خوراک تجویز کی ہے ، جو ایک عمومی مسئلہ ہے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ غیرمعمولی تھکے سے پھیپھڑوں کو نقصان ، ہارٹ اٹیک اور اسٹروک سمیت متعدد صحت سے متعلق متعدد پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کے ذریعہ منظور کووڈ ریلیف بل میں تبدیلی کے خواہاں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پیر کو کانگریس کے ذریعہ منظور شدہ کورونا وائرس سے متعلق امدادی بل سے غیر ضروری چیزوں کو نکال کرامدادی رقم 600 سے 2000 ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں۔
’’میں کانگریس سے مطالبہ کررہا ہوں کہ وہ اس بل میں ترمیم کریں اور امدادی رقم کو کم از کم 600 سے 2000 ڈالر اورجوڑوں کے لئے 4،000 تک کردیں ‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’میں نے کانگریس سے اس قانون سے فضول خرچی اور غیر ضروری چیزوں کو ختم کرنے کو کہا ہے‘‘۔ خیال رہے پیر کو کانگریس نے 900 بلین ڈالر کے کورونا وائرس سے متعلق امدادی بل منظور کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔