امریکہ: بروکلین شہر کے ‘سب وے اسٹیشن‘ پر اندھادھند فائرنگ، 16 افراد زخمی

امریکہ کے بروکلین شہر کے سب وے اسٹیشن پر بڑا حملہ انجام دیا گیا ہے۔ یہاں ایک نقاب پوش حملہ آور نے کئی لوگوں پر اندھادھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تقریباً 16 افراد زخمی ہو گئے

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

واشنگٹن: امریکہ کے بروکلین شہر کے سب وے اسٹیشن پر بڑا حملہ انجام دیا گیا ہے۔ یہاں ایک نقاب پوش حملہ آور نے کئی لوگوں پر اندھادھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تقریباً 16 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق 8 بجے 36 اسٹریٹ اسٹیشن پر فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

نیویارک پولیس نے ایک بیان میں کہا، ’’صبح کے 8.27 پر پولیس کو ایک شخص نے کال کی اور سب وے پر لوگوں کو گولی مارے جانے کی اطلاع دی۔‘‘ کچھ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ حملہ کے مقام پر دھماکہ خیز مادہ برآمد ہوا ہے، تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔


سوشل میڈیا پر زیر گردس اسٹیشن کی تصاویر میں خون میں لت پت مسافروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ مشتبہ حملہ آور کی ابھی تک شناحت نہیں ہو سکی اور حکام کے مطابق وہ فرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو وہاں جانے سے منع کیا گیا ہے۔ فی الحال واقعے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

انتظامیہ نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا یہ دہشت گردانہ حملہ تھا یا نہیں۔سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر میں بروکلین سب وے میں میٹرو کوچ کے فرش پر خون دیکھا جا سکتا ہے۔ بہت سے ٹویٹر صارفین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے۔ ایک صارف کے مطابق مشتبہ شخص نے تعمیراتی کارکن کی وردی پہن رکھی تھی اور گیس ماسک بھی لگایا ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Apr 2022, 10:19 PM