اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ کے لیے امداد کی قرارداد منظور

اجلاس میں غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں تمام فریقین کو ’محفوظ اور بلا روک ٹوک بڑی تعداد میں انسانی امداد کی فراہمی‘ کا مطالبہ کیا گیا ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کو بڑی تعداد میں انسانی امداد کی فراہمی تیز کرنے سے متعلق ایک نیم مردہ کوشش کی منظوری دیتے ہوئے محاصرہ زدہ علاقے میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

غزہ کے لیے امداد سے متعلق جمعہ کے روز منظور کی جانے والی قرارداد سے پہلے اسرائیل نے فلسطینی علاقے میں اپنی زمینی کارروائی کا دائرہ بڑھانے کا اشارہ بھی دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی پیش کردہ قرارداد کو یو این سلامتی کونسل نے منظور کر لیا ہے، جس میں روس اور امریکہ نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔

غزہ میں امداد کے اضافے کے لیے تیار کردہ قرارداد میں روس نے ’جنگوں کی فوری اور پائیدار خاتمے‘ کے لیے الفاظ شامل کرنے کی تجویز دی تھی جسے امریکہ نے ویٹو کر دیا۔ غزہ میں امداد کے حوالے سے متعدد ہفتوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کوششیں جاری تھیں۔

جمعے کو نیویارک میں ہوئے اجلاس میں غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں تمام فریقین کو ’محفوظ اور بلا روک ٹوک بڑی تعداد میں انسانی امداد کی فراہمی‘ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ روس اور امریکہ کے علاوہ 13 ممالک نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

قرارداد پر اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے اس میں کئی تبدیلیاں کی گئیں۔ متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا زکی کا کہنا تھا کہ ’ہمیں پتا ہے کہ قرارداد کا متن کامل نہیں ۔۔۔ ہم انسانی سیز فائر کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔‘

ووٹنگ کے بعد اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امداد پہنچانے میں سب سے بڑی رکاوٹ اور اصل مسئلہ اسرائیلی جارحیت ہے۔ انتونیو گوتریس نے فوری انسانی سیز فائر کا مطالبہ بھی کیا۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔