روسی صدر پوتن سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کریں گے ملاقات
روسی نائب وزیر خارجہ اینڈری روڈینکو نے کہا تھا کہ ماسکو میں انٹونیو گوٹیرس کے ساتھ ماریوپول اور ازووسٹل اسٹیل پلانٹ علاقے کے آس پاس کے حالات سے متعلق مسئلوں پر بات چیت ہونے کی امید ہے۔
واشنگٹن: یوکرین میں جاری روسی فوجی مہم کے درمیان اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس منگل کو روس کے صدر ولادیمر پوتن اور وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران ماسکو میں یوکرین کے حالات کے سلسلے میں بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : بیجنگ میں کورونا کاپھیلاو تیز، لوگوں میں دہشت
اس سے پہلے روسی نائب وزیر خارجہ اینڈری روڈینکو نے کہا تھا کہ ماسکو میں انٹونیو گوٹیرس کے ساتھ ماریوپول اور ازووسٹل اسٹیل پلانٹ علاقے کے آس پاس کے حالات سے متعلق مسئلوں پر بات چیت ہونے کی امید ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے پیر کو تصدیق کی کہ انٹونیو گوٹیرس کے ماسکو اور کیف کے دوروں کے دوران ماریوپول کے سلسلے میں بات چیت ہونے کی امید ہے۔
روسی وزارت دفاع نے ازووسٹل میں فوجی مہم روکنے کا اعلان کیا۔ کیونکہ اگر جنگی علاقے میں شہری پھنسے ہوں تو وہاں سے نکل سکیں۔ انٹونیو گوٹیرس نے پچھلے ہفتے یوکرین میں ایسٹر تہوار کے موقع پر جمعرات سے اتوار تک چار دن کےلئے جنگ روکنے کی اپیل کی تھی، تاکہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکالا جا سکے۔
اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس پوتن اور لاوروف کے ساتھ میٹنگ کے بعد یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور وزیر خارجہ دیمیترو کو لیبا کے ساتھ ساتھ مختلف اقوام متحدہ ایجنسیوں کے ملازمین کے ساتھ یوکرین کے لوگوں کو انسانی مدد بڑھانے پر بات چیت کرنے کے لئے کیف جائیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔