یوکرین کی پارلیمنٹ نے ایران کے خلاف 50 سالہ پابندیوں کے فیصلے پر تائید کی
یوکرین کی پارلیمنٹ نے قومی سلامتی اور دفاعی کونسل (این ایس ڈی سی) کے ایران کے خلاف 50 سال کے لیے پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی
کیف: یوکرین کی پارلیمنٹ نے قومی سلامتی اور دفاعی کونسل (این ایس ڈی سی) کے ایران کے خلاف 50 سال کے لیے پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی، یہ بات قانون ساز اولیکسی ہونچارینکو نے ٹیلی گرام پر بتائی۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے اس پابندی کے بل کی حمایت میں 328 ووٹ پڑے۔
این ایس ڈی سی نے 27 مئی کو ایک فیصلے کی منظوری دی تھی، جس میں ایران کے خلاف پابندیوں کے اقدامات شامل تھے، جن میں فوجی سازوسامان اور دوہری استعمال کی مصنوعات اور خدمات کے ساتھ تجارت پر مکمل پابندی عائد کرنا شامل ہے۔ پابندیوں میں ایرانی باشندوں کے ذریعہ یوکرین میں وسائل، پروازوں اور نقل و حمل کی معطلی بھی شامل ہے۔
ایرانی باشندوں کے مفاد میں کوئی بھی اقتصادی اور مالی سرگرمی کو انجام دینے کی ممانعت اور ایرانی باشندوں کو ٹیکنالوجی کی منتقلی پر پابندی بھی اس پابندی کی فہرست میں شامل ہے۔ اس ماہ کے شروع میں مسٹر زیلنسکی نے کہا تھا کہ ایران روس کو جنگی ڈرون فراہم کر رہا ہے جو یوکرین کے خلاف حملوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔