یوکرین کو یورپی یونین میں فوری رکنیت فراہم کی جائے، صدر زیلنسکی کی اپیل
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے رہنماؤں اپیل کی کہ یورپی یونین میں یوکرین کے فوری الحاق کی درخواست پر جلد از جلد آگے بڑھیں۔ خلیج ٹائمس نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی
کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو برسلز میں اکٹھا ہوئے یورپی یونین کے رہنماؤں اپیل کی کہ یورپی یونین میں یوکرین کے فوری الحاق کی درخواست پر جلد از جلد آگے بڑھیں۔ خلیج ٹائمس نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے خاص طور پر جرمنی اور ہنگری سے اپیل کی کہ وہ یونین میں یوکرین کی رکنیت کو روکنے کی کوشش نہ کریں۔ ایسا اس لیے کیونکہ یورپی یونین کے رہنماؤں میں ہنگری کے صدر اوربان کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کا سب سے قریبی معاون سمجھا جاتا ہے۔
مسٹر زیلینسکی نے یوکرین کے تئیں حمایت اور روس پر پابندیوں کے لیے یورپی یونین کے رہنماؤں کا شکریہ بھی ادا کیا، خاص طور پر جرمنی کی جانب سے نئی نورڈ اسٹریم 2 پائپ لائن کے ذریعے یورپ کو قدرتی گیس کی فراہمی روکنے کے فیصلے کو انہوں نے سراہا۔
تاہم انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ اگر یہ فیصلے پہلے ہو چکے ہوتے تو روس حملہ کرنے سے پہلے دو بار سوچتا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔