فلپائن میں سمندری طوفان ’نورو‘ سے بڑے پیمانے پر تباہی، 8 افراد ہلاک

ایجنسی نے کہا کہ منیلا کے جنوب مشرق میں بیکول کے علاقے میں مزید تین افراد لاپتہ ہیں۔ نورو نے پیر کی رات وسطی لوزون کے علاقے کو عبور کیا اور فلپائن سے باہر نکل گیا۔

فلپائن میں سمندری طوفان نورو سے تباہی / Getty Images
فلپائن میں سمندری طوفان نورو سے تباہی / Getty Images
user

یو این آئی

منیلا: فلپائن کے جزیرے لوزون میں ہفتے کے آخر میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ آنے والے شدید طوفان 'نورو' کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ایک سرکاری ایجنسی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ نیشنل ڈیزاسٹرس، رسکس اور مینجمنٹ کونسل نے اتوار کی سہ پہر کو طوفان کے زمین سے ٹکرانے کے چند گھنٹے بعد منیلا کے شمال میں واقع بلقان صوبے میں سیلاب میں پانچ امدادی کارکنوں کی موت کی تصدیق کی۔

ایجنسی نے کہا کہ اسے طوفان سے متعلق مزید تین اموات کا پتہ چلا ہے جن میں سے ایک صوبہ کوئزون میں اور دو صوبہ زیمبلز میں۔ تاہم ایجنسی نے اس سلسلے میں زیادہ معلومات نہیں دی ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ منیلا کے جنوب مشرق میں بیکول کے علاقے میں مزید تین افراد لاپتہ ہیں۔ نورو نے پیر کی رات وسطی لوزون کے علاقے کو عبور کیا اور فلپائن سے باہر نکل گیا۔


نورو اس سال فلپائن سے ٹکرانے والا 11 واں اور سب سے طاقتور طوفان ہے۔ اس نے فصلیں تباہ کر دیں، گھروں کو نقصان پہنچایا، بجلی سپلائی لائنوں کو گرا دیا اور وسطی لوزون جزیرے کے کئی علاقوں میں سیلاب آ گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔