فلپائن میں جنوری میں ہوئے خودکش بمباروں کی شناخت

جماعۃ الانصارالدولہ کے دو اراکین کی گرفتاری کے بعد ہی ان دو بمباروں کو شناخت کیا جاسکا،وہ شام میں دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ کے وفادار ہیں

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

انڈونیشیائی پولس کا دعوی ہے کہ رواں سال کی ابتدا میں فلپائن کے دو گرجاگھروں میں ہوئے حملوں میں ملوث دو خودکش بمباروں کوجن کا تعلق انڈونیشا سے ہے شناخت کرلیا گیا ہے۔ان دھماکوں میں 20 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔قومی پولس کے ترجمان بریگیڈیر جنرل دیدی پریستیو نے منگل کو یہ دعوی کیا۔

پولس ترجمان نے بتایا کہ دونوں بمبار جن کے نام رولی ریان زیکے اور الفا ہندیانی ہیں جو میاں بیوی ہیں، جنہیں حملے سے پہلے ترکی سے ملک بدر کیا گیا تھا۔مسٹردیدی نے کہا کہ انڈونیشیائی پولس نے فلپائن میں گرفتار مشتبہ دہشت گردوں سے ان کے بارے میں معلومات حاصل کی تھیں۔


انہوں نے کہا کہ مشتبہ دہشت گردوں نے قبول کیا تھا کہ ان بم دھماکوں کو انجام دینے والے انڈونیشیائی شہری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی قرار دیئے گئے جماعۃ الانصارالدولہ (جے اے ڈی) کے دو اراکین کی گرفتاری کے بعد ہی ان دو بمباروں کو شناخت کیا جاسکا،وہ شام میں دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ کے وفادار ہیں اور ان کا تعلق انڈونیشیا کے مشرقی کلیمنن اور مغربی سماترا صوبوں سے ہے۔پولس نے مزید کہا کہ انڈونیشیا ئی جنگجوؤں کا نیٹ ورک جنوبی فلپائن میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔