ٹویٹر سرکار اورعہدیداران سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت کرے گا

ابتدائی کارروائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبروں میں نمائندگی والے ممالک کے اکاؤنٹس شامل ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ زیادہ تر ممالک میں سرکار اور عہدیداروں کے آن لائن اکاؤنٹس کی شناخت کرے گا۔

ٹویٹر نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا ’’ اگست 2020 میں ہم نے دو اضافی زمرے میں اکاؤنٹس کو وسعت دی ہے۔ پہلا اہم سرکاری عہدیداروں کے اکاؤنٹس اور دوسرا ریاست سے وابستہ میڈیا اداروں سے متعلق اکاؤنٹ۔ اس ابتدائی کارروائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبروں میں نمائندگی والے ممالک کے اکاؤنٹس شامل ہیں‘‘ ۔


کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ٹویٹر 17 فروری سے جی 7 ممالک میں اس کو وسعت دے گا ۔ گزشتہ سال اگست میں ٹویٹر نے پہلے مرحلے میں چین ، فرانس ، روس ، برطانیہ اور امریکہ کے آن لائن عام اکاؤنٹس کی شناخت کی تھی ۔ اگلے ہفتے دوسرے مرحلے میں کنیڈا ، کیوبا ، ایکواڈور ، مصر ، جرمنی ، ہونڈوراس ، انڈونیشیا ، ایران ، اٹلی ، جاپان ، سعودی عرب ، سربیا ، اسپین ، تھائی لینڈ، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے اکاؤنٹس کی نشاندہی کا پروگرام کر ے گا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Feb 2021, 8:11 AM