ترکیہ: جنسی اسکینڈل کے سبب ایک امیدوار الیکشن سے دستبردار ہونے پر مجبور

ترکیہ میں 14مئی کو صدارتی الیکشن کے ساتھ پارلیمانی الیکشن ہو رہے ہیں۔ تاہم ایسن یورٹ بلدیہ کے سابق میئر نجمی کادی اوگلو اب اس الیکشن کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ ان کی اوچھی حرکتیں منظر عام پر آگئی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>ترکیہ پرچم، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ترکیہ پرچم، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

استنبول: ترکیہ میں جنسی اسکینڈل نے ایک امیدوار کو الیکشن سے دستبردار ہونے پر مجبور کر دیا۔ ایک سابق حکومتی اہلکار کو پارلیمانی الیکشن میں اپنی امیدواری واپس لینا پڑ گئی۔ یاد رہے ترکیہ میں 14 مئی کو صدارتی الیکشن کے ساتھ پارلیمانی الیکشن ہو رہے ہیں۔ تاہم ایسن یورٹ بلدیہ کے سابق میئر نجمی کادی اوگلو اب اس الیکشن کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ ان کی اوچھی حرکتیں منظر عام پر آگئی تھیں۔ ان کے دفتر میں لگے نگران کیمرے نے ان کی نازیبا حرکتیں ریکارڈ کرلیں۔

فوٹیج میں ایسن یورٹ بلدیہ کے سابق میئر نجمی کادی اوگلو کو دکھایا گیا ہے جو حکمران "جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ" پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہائی سکول کی طالبات کے لیے اسکالرشپ کی درخواستیں وصول کرنے کے دوران اپنے دفتر میں نوعمر لڑکیوں کا بوسہ لے رہے ہیں۔ اس اسکینڈل کی وجہ سے پہلے انہیں اپنے میئر کے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔ تاہم اس سبکی کے باوجود انہوں نے ڈھٹائی کے ساتھ دیگر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا جاری رکھا تھا۔


ترک ذرائع نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو انکشاف کیا ہے کہ "ترک صدر ایردوان کی قیادت میں حکمران جماعت پارلیمانی انتخابات میں 69 سالہ نجمی کادی اوگلو کی جانب سے درخواست واپس لینے کے بعد اب کوئی متبادل نام تجویز کرے گی۔ اوگلو کا یہ اسکینڈل کافی پرانا ہے تاہم 12 اپریل کو اس اسکینڈل کی تصاویر لیک کر دی گئی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ توقع ہے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی 19 اپریل سے پہلے متبادل امیدوار کا انتخاب کرلے گی۔ کاد اوگلو نے بدھ کو پارلیمانی الیکشن میں اپنی امیدواری سے دستبردار ہونے کا اعلان ایک تحریری بیان کے ذریعے کیا تھا۔ اس بیان کو انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔