جھوٹ بول رہے تھے ٹرمپ، امریکی ٹی وی چینلوں نے بند کی براہ راست نشریات!

متعدد امریکی ٹی وی نیٹ ورکس نے کل دیررات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابعد انتخابات عوامی خطبے کے براہ راست کوریج کو یہ نتیجہ اخذ کرنے کے بعد روک دیا کہ صدر غلط اطلاعات عام کر رہے ہیں

جھوٹ بول رہے تھے ٹرمپ، امریکی ٹی وی چینلوں نے بند کی براہ راست نشریات!
جھوٹ بول رہے تھے ٹرمپ، امریکی ٹی وی چینلوں نے بند کی براہ راست نشریات!
user

یو این آئی

واشنگٹن: متعدد امریکی ٹی وی نیٹ ورکس نے کل دیررات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابعد انتخابات عوامی خطبے کے براہ راست کوریج کو یہ نتیجہ اخذ کرنے کے بعد روک دیا کہ صدر غلط اطلاعات عام کر رہے ہیں۔ ٹرمپ 17 منٹ کے اپنے خطاب میں بھڑکانے اور بے بنیاد دعووں کا سیلاب لے آئے تھے۔ وہ مسلس اس بات پر مُصر تھے کہ ڈیموکریٹس ہم سے الیکشن چوری کرنے کے لئے" غیر قانونی ووٹ "استعمال کر رہے ہیں۔"

صدر امریکہ نے اس وقت یہ باتیں کہیں جب جنگ کے میدانوں والی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کے انتہائی مرحلے میں جو بائیڈن کامیابی کے ساتھ مستقل طور پر آگے بڑھتے نظر آئے۔


ایم ایس این بی سی کے اینکر برائن ولیمز نے کہا کہ "ٹھیک ہے ، یہاں ہم ایک بار پھر ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر کو نہ صرف روکنے بلکہ ان کی اصلاح کرنے کی غیر معمولی پوزیشن میں ہیں۔" اسی کے ساتھ نیٹ ورک نے جلدی سے اپنی براہ راست کوریج کو ختم کردیا۔ این بی سی اور اے بی سی نیوز نے بھی ٹرمپ کی براہ راست کوریج کا پلگ کھینچ لیا۔

سی این این کے جیک ٹیپر نے کہا کہ ’’ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے لئے یہ رات کتنی افسوسناک ہے جس میں لوگ اپنے صدر کو عوام پر انتخابی چوری کرنے کی کوشش کرنے کا جھوٹا الزام لگاتے سن رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے اس کو صدر کی طرف سے بلا شہادت انتخابی چوری کے حوالے سے جھوٹ کے بعد جھوٹ کے بعد جھوٹ بولنے سے تعبیر کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔