سی این این کی رپورٹنگ سے ٹرمپ برہم، ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی دھمکی
معروف نشریاتی ادارہ سی این این کی مبینہ جانب دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا گروپ کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے
واشنگٹن: معروف نشریاتی ادارہ سی این این (کیبل نیوزنیٹ ورک) کی مبینہ جانب دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا گروپ کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل چارلس ہارڈر نے سی این این کے صدر اور ایگزیکٹیو اسٹاف کو خط لکھ کر کہا ہے کہ سی این این نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ کے معاملہ پر انتہائی جانب دارانہ رپورٹنگ کی اور ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں میڈیا کی جانب سے مسلسل غیر منصفانہ، بے بنیاد، غیر اخلاقی اور غیر قانونی حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ٹرمپ کے وکیل نے سی این این کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو اس پر بھاری ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا جائے گا۔
دوسری جانب سی این این نے ٹرمپ کے خط کو عوام میں مشہور ہونے کا حربہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ خیال رہے سی این این اور صدر ٹرمپ کے درمیان اس سے پہلے بھی محاذ آرائی ہوتی رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے سی این این کے نامہ نگار جم اکاسٹا اور ٹرمپ کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلہ کے بعد جم اکاسٹا کا ایوان صدر میں رپورٹنگ کا اجازت نامہ منسوخ کردیا تھا، جس پر سی این این نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔