’ٹرمپ صدر بننے کے لئے اخلاقی طور پر ناقابل ہیں‘

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں اور نہ وہ اپنی دانش مندی کے لحاظ سے اس بات کے لیے تیار ہیں کہ ملک کی قیادت کریں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ عوام کو اس بات کا جواب چاہیے کہ آخر کیسز کم دکھانے کے لیے کورونا ٹسٹنگ سست کیوں کی گئی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ ٹسٹ سست رفتاری سے کیے جائیں تاکہ کم کیسز سامنے آئیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں اور نہ وہ اپنی دانش مندی کے لحاظ سے اس بات کے لیے تیار ہیں کہ ملک کی قیادت کریں۔

نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا پھیلنے سے روکنے کا طریقہ ٹسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریٹمنٹ ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ٹسٹ کی تعداد کم کرنے کا آخر کیوں کہا گیا، جب ماہرین تجویز کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ٹسٹ کیے جائیں۔ اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اہلکاروں کو اگلے ہفتہ کمیٹی کے سامنے پیشی پر اس بارے میں جواب دینا ہوں گے۔


واضح رہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتہ کی شب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جتنے زیادہ ٹسٹ کیے جائیں گے اتنے زیادہ کیسز سامنے آئیں گے، اسی لیے انہوں نے انتظامیہ سے کہا تھا کہ مہربانی کر کے ٹسٹ کرنے کا عمل ہی سست کردیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔