ٹرمپ نے وزیراعظم مودی کو جی۔7 میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی

دونوں لیڈروں نے کورونا وبا سے پیدا صورتحال، ہند۔ چین سرحد پر صورتھال اور عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او میں اصلاحات کی ضرورت جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

وزیراعظم نریندر مودی نے آج امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور اس دوران امریکی صدر نے مسٹر مودی کو جی۔7 گروپ کی امریکہ میں ہونے والی اگلی میٹنگ میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

مسٹر ٹرمپ نے جی۔ 7 کی صدارت امریکہ کو ملنے کا ذکر کرتے ہوئے گروپ میں توسیع کرنے کی امید ظاہر کی، جس سے کہ اس میں ہندوستان سمیت کچھ دیگر ممالک کو بھی شامل کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں انہوں نے مسٹر مودی کو امریکہ میں ہونے والی جی۔7 گروپ کی آئندہ میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔


مسٹر مودی نے صدر ٹرمپ کی تخلیقی اور دور اندیش سوچ کی ستائش کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ گروپ کی توسیع کووڈ کے بعد کی دنیا کو دیکھتے ہوئے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کامیابی کے لئے کام کرنے میں خوشی محسوس ہوگی۔

وزیراعظم نے امریکہ میں جاری احتجاج و مظاہروں پر فکر کا اظہار کیا اور صورتحال کا جلد حل نکلنے کی نیک خواہشات دیں۔ دونوں لیڈروں نے کورونا وبا سے پیدا صورتحال، ہند۔ چین سرحد پر صورتھال اور عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او میں اصلاحات کی ضرورت جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔


صدر ٹرمپ نے اپنے گزشتہ فروری کے دورہ ہند کا ذکر کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ دورہ کئی معاملوں میں تاریخی اور یادگار رہے گا۔ اس سے دو فریقی تعلقات میں نئے سنگ میل قائم ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔