امریکہ کے لاس اینجلس میں چوروں نے اڑا لیے ایک تجوری سے 30 ملین ڈالر

چوری کی یہ واردات ایسٹر کے دن ہوئی جس کے بارے میں پیر کی صبح لوگوں کو معلوم ہوا۔ یہ شہرمیں اب تک کی سب سے بڑی نقدی چوری کی وارداتوں میں سے ایک ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر/ آئی اے این ایس

user

آئی اے این ایس

چوری کی نت نئی خبروں کے درمیان یہ خبر کم سنسنی خیز نہیں کہ لاس اینجلس شہر میں چوروں نے ایک تجوری میں رکھے 30 ملین ڈالر پر ہاتھ صاف کر دیا اور دوسرے دن تک اس چوری کی کسی کو بھنک تک نہیں لگی۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس اور وفاقی تفتیشی ایجنسی ایف بی آئی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

مقامی کے اے بی سی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق یہ چوری ایسٹر کے دن اتوار کو سان فرنانڈو ویلی کے مضافاتی علاقے سلمار میں گارڈا ورلڈ میں ہوئی۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوری کی اس واردات کے بارے میں لوگوں کو پیر صبح معلوما ت ہوئی۔ معروف مقامی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق یہ شہر میں اب تک کی سب سے بڑی نقدی چوری کی وارداتوں میں سے ایک ہے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پورے علاقے کے تاجروں سے نقدی جمع کرکے یہاں رکھی گئی تھی۔ چوروں کو اس کا پورا علم تھا۔ اخباری اطلاعات کے مطابق لاس اینجلس میں اس سے قبل کیش ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات 12 ستمبر 1997 کو ہوئی تھی، جس میں چوروں نے 18.9 ملین روپے لوٹے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔