'افغانستان سے امریکی شہریوں کا انخلا بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا'

رپورٹس بتاتی ہیں کہ کابل میں پھنسے ہوئے امریکی شہریوں کو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نکالنے کے دوران خودکش حملہ ہوا، جس میں 13 امریکی فوجی اور 170 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

قندھار ایئرپورٹ، علامتی تصویر
قندھار ایئرپورٹ، علامتی تصویر
user

یو این آئی

نیویارک: امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی شہریوں کا انخلا بہت پہلے شروع ہو جانا چاہئے تھا۔ نیویارک ٹائمز نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ نیویارک ٹائمز نے رپورٹ میں بتایا کہ نیشنل سیکورٹی کونسل نے جمعرات کو ایک رپورٹ جاری کی، جس میں اگست 2021 میں افغانستان سے سیکورٹی فورسز کے انخلاء کے بارے میں حکومت کے نتائج پر مشتمل ہے، جس سے ملک بھر میں غم و غصہ پھیل گیا۔

رپورٹس بتاتی ہیں کہ کابل میں پھنسے ہوئے امریکی شہریوں کو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نکالنے کے دوران خودکش حملہ ہوا، جس میں 13 امریکی فوجی اور 170 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے دوران تنازعات نے کئی ممالک میں ہنگامہ برپا کر دیا تھا اور اس دوران واپس آنے والے امریکی مسافروں کے درمیان بم دھماکہ ہوا جس میں تقریباً 170 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔