امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی کھیپ بھیجنے کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے ایسا بل منظور کیا ہے جس کے بعد صدر جو بائیڈن اسرائیل کو ہتھیار بھیجنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اسرائیل سیکورٹی اسسٹنس سپورٹ ایکٹ کو 187 کے مقابلے 224 ووٹوں سے منظور کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر ڈی ڈی نیوز</p></div>

تصویر ڈی ڈی نیوز

user

قومی آواز بیورو

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کو ایک ایسا بل منظور کیا ہے جس کے بعد صدر جو بائیڈن اسرائیل کو ہتھیار بھیجنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیل سیکورٹی اسسٹنس سپورٹ ایکٹ کو 187 کے مقابلے 224 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔

بل کی منظوری میں 16 ڈیموکریٹس نے ہاں میں ووٹ دینے کے لیے رپبلکنز کا ساتھ دیا، اور تین رپبلکنز نے اس اقدام کی مخالفت میں ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔ اس بل کے قانون بننے کی توقع نہیں، لیکن اس کی منظوری سے پتہ چلتا ہے امریکی انتخابات کے سال میں اسرائیل کی پالیسی پر تقسیم کتنی گہری ہے۔

رپبلکن پارٹی کے ارکان نے بائیڈن پر الزام عائد کیا کہ وہ فلسطینیوں کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد اسرائیل سے منہ موڑ رہے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق، ایوان نمائندگان نے بائیڈن کے حالیہ فیصلے کے جواب میں اس ہفتے بل کے ساتھ آگے بڑھنے کا منصوبہ بنایا۔ بائیڈن نے اسرائیل کو بموں کی کھیپ (جن کی تعداد 3,500 اور کچھ کا وزن 2,000 پاؤنڈ تک ہے) کو اس خدشے کے پیش نظر روک دیا کہ وہ جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیل کے متوقع بڑے فوجی آپریشن کے دوران گرائے جائیں گے، جہاں تقریباً 14 لاکھ شہری پناہ لئے ہوئے ہیں۔

انتظامیہ نے اپنی طرف سے منگل کو ایک پالیسی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر بل ان کے پاس آتا ہے تو بائیڈن اسے کو ویٹو کردیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ بل صدر کی موثر خارجہ پالیسی کو انجام دینے کی صلاحیت کو کمزور کر دے گا‘‘ اور ’’اسرائیل کے بارے میں انتظامیہ کے نقطہ نظر کو دانستہ طور پر مسخ کرنے کا گمراہ کن ردعمل ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔