طالبان سے اپیل ہے کہ اپنے ملک اور لوگوں کو ترجیح دیں: امریکہ

افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے نیٹو کی طالبانی جنگجوؤں سے دشمنی ختم کرنے اور افغانستان حکومت سے ملک میں جاری سیاسی بحران کو ختم کرنے کی اپیل کا خیر مقدم کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کابل: افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس (نیٹو) کی طالبانی جنگجوؤں سے دشمنی ختم کرنے اور افغانستان حکومت سے ملک میں جاری سیاسی بحران کو ختم کرنے کی اپیل کا خیر مقدم کیا ہے۔

نیٹو کی فیصلہ لینے والی یونٹ اٹلانٹک کونسل نے طالبان کی طرف سے کئے جانے والے تشدد سے ہوئے نقصانات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے تنظیم سے اسے ختم کرنے کی جمعہ کو اپیل کی تھی۔

خلیل زاد نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’نیٹو کا یہ بیان ان اہم اقدامات پر مبنی ہے، جو افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے ضروری ہیں ۔ انہوں نے عالمی وبا كووڈ -19 کے قہر کے دوران عوام کی مدد کے لئے جنگ بندی کی ضرورت کو دہراتے ہوئے طالبان سے تشدد کم کرنے کی اپیل کی ہے اور افغانستان حکومت سے سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لئے کہا ہے۔ ساتھ ہی تمام فریقوں سے کہا گیا ہے کہ انہیں قیدیوں کی رہائی کے لئے جلد اقدامات اٹھانے چاہئے۔‘‘


خلیل زاد نے مزید لکھا، ’’اپیل پر دونوں فریقوں کی جانب سے کتنی جلدی اور کس سمت میں فیصلے لئے جاتے ہیں، وہ یہ طے کریں گے کہ افغانستان آگے بڑھے گا یا جنگ، غریبی اور بیماری میں ہی رہے گا۔‘‘

خلیل زاد نے کہا،’’امریکہ اور طالبان کے درمیان ہوئے معاہدے نے افغانستان کو تاریخی موقع فراہم کیا ہے۔ امریکہ اور ہمارے اتحادی ملک، بلکہ پوری بین الاقوامی برادری کی افغانستان کے رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ملک اور اس کے شہریوں کو اہمیت ترجیح دیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Apr 2020, 12:11 PM