چین اور روس سے نمٹنے کے لئے جنگی حکمت عملی تیار کرے گا امریکہ

امریکی فوج چین-روس کی وجہ سے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ایک جامع جنگی حکمت عملی تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ سی این این نے ہفتے کو اپنی ایک رپورٹ میں امریکی دفاع ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی

امریکی فوج علامتی تصویر / Getty Images
امریکی فوج علامتی تصویر / Getty Images
user

قومی آواز بیورو

واشنگٹن: امریکہ کی فوج چین اور روس کی وجہ سے مسلسل بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ایک جامع جنگی حکمت عملی تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ سی این این نے ہفتے کو اپنی ایک رپورٹ میں امریکی دفاع ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

رپورٹ میں امریکی وزارت دفاع کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بحر اوقیانوس میں چین اور روس کی جارحانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کے لئے ایک نئی جنگی حکمت عملی تیار کی جائے گی جس کے تحت امریکی فوج کے اعلی افسران کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔ امریکی فوجی افسران عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی تیاری کریں گے۔


امریکہ کی اس نئی جنگی حکمت عملی کے تحت سائبر حملوں، بحیرہ بالٹک اور آرکٹک میں روس کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے علاوہ ، بحیرہ جنوبی چین میں چین کی مستحکم ہوتی حیثیت سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ امریکہ کی جنگی حکمت عملی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی نگرانی میں ، آرمی کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملے کی زیر صدارت ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔