یوکرین پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس کل سے ہوگا شروع
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد نے اپنا خط جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اجلاس 23 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
اقوام متحدہ: امریکہ، فرانس، یوکرین، ایسٹونیا، جارجیا، کینیڈا، جرمنی اور کئی دوسرے ممالک نے بدھ کو یوکرین پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی خصوصی اجلاس دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو لکھے گئے خط میں کہاگ یا ہے کہ "جنرل اسمبلی کی قرارداد ای ایس -11/1 کے مطابق، جو 2 مارچ کو اپنے گیارہویں ہنگامی خصوصی اجلاس میں منظور کیا گیا تھا، ہم جنرل اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پر غور کرے۔
’یوکرین پر روسی حملے کے انسانی نتائج‘ پر غور و خوض کے لئے گیارہویں ہنگامی خصوصی اجلاس بدھ 23 مارچ 2022 کو یا اس کے فوراً بعد دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد نے اپنا خط جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اجلاس 23 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
عبداللہ شاہد نے ایک خط میں کہا کہ "مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے فخر کا احساس ہو رہا ہے کہ جنرل اسمبلی کے گیارہویں ہنگامی خصوصی اجلاس کا ساتواں مکمل اجلاس بدھ کو صبح 10:00 بجے اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے جنرل اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔