طالبان نے ریڈ کراس پر لگائی گئی پابندی کو کیا منسوخ
طالبان نے ٹیکاکاری مشنوں کے دوران انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ایجنسیوں پر کچھ مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اپریل میں ریڈ کراس سوسائٹی پر پابندی لگادی تھی۔
کابل: افغانستان میں بین الاقوامی ریڈ کراس سوسائٹی کی سرگرمیوں پر لگائی گئی پابندی کو طالبان نے اتوار کو ختم کر دیا اور اپنے قبضے والے علاقوں میں انسانی کام کرنے والے ملازمین کو تحفظ مہیا کرانے کا وعدہ کیا ہے۔
طالبان نے ٹیکاکاری مشنوں کے دوران انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ایجنسیوں پر کچھ مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اپریل میں ریڈ کراس سوسائٹی اور صحت کی عالمی تنظیم (ڈبلیو ایچ او) پر پابندی لگادی تھی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دونوں فریقوں کی بات چیت کے بعد انسانی مدد کو نئے وعدوں سے الگ رکھتے ہوئے پرانے سمجھوتے پر عمل کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔ اس کے بعد طالبان نے اپنے قبضے والے علاقوں میں انسانی مدد کے لئے سرگرمیوں کو انجام دینے کی اجازت دے دی ہے۔
طالبان نے کہا کہ وہ علاقے میں ریڈ کراس کے ملازمین کو تحفظ کی پوری ضمانت دینے کا وعدہ کرتا ہے۔اس سلسلے میں سبھی کمانڈروں کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ وہ ریڈ کراس کی سرگرمیوں کے لئے راستہ ہموار کریں اور ملازمین اور ان کے آلات کے لئے تحفظ فراہم کرنے کے تئیں محتاط رہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔