لبنان پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، تازہ فضائی حملوں میں میئر سمیت 5 افراد جاں بحق

اسرائیلی فوج کی جانب سے ہو رہے حملوں سے لبنان میں حالات بہت زیادہ کشیدہ ہو گئے ہیں۔ امریکہ نے لبنان میں ہو رہے حملہ کی مخالفت کی تھی اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے حملے کرنے بند نہیں کیے۔

<div class="paragraphs"><p>لبنان پر حملہ کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

لبنان پر حملہ کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

لبنان میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ بدھ کے روز جنوبی لبنان کے مشہور شہر نباتیہ میں اسرائیل نے فضائی حملہ کیا جس سے زبردست تباہی ہوئی ہے۔ اس حملہ میں شہر کے میئر احمد کاہل سمیت کم از کم 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اسرائیل کے ذریعہ کیے گئے اس ایئراسٹرائیک میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سیکورٹی سے منسلک ذرائع کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب علاقہ میں پہلے سے ہی حالات کافی کشیدہ ہیں۔

اسرائیل کی فوج نے اس تازہ حملہ سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ نباتیہ میں حزب اللہ کے کئی علاقوں میں حملہ کر زیر زمین تعمیرات کو تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیلی بحری افواج نے بھی زمینی سطح پر کام کرنے والے افواج کی مدد سے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کئی اڈوں پر حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری اس بیان میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ حزب اللہ کے زیر زمین اسلحہ کے ذخیروں پر بھی لگاتار حملے کیے جا رہے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ کچھ گھنٹے قبل اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر بھی حملہ کیا تھا۔ یہ علاقہ حزب اللہ کا قلعہ مانا جاتا ہے۔ امریکہ نے لبنان کے علاقوں میں ہو رہے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی تھی، اس کے باوجود اسرائیلی فوجیوں نے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے کی وجہ سے پورا علاقہ دھواں دھواں ہو گیا۔ اسرائیل نے تازہ حملہ سے پہلے الرٹ جاری کیا تھا۔ حالانکہ اس الرٹ میں صرف ایک عمارت کو خالی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ جب حملہ ہوا تو یہ بہت زیادہ خطرناک اور بڑے پیمانے پر تھا۔ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ حملے سے پہلے انہوں نے عوام کو نقصان سے بچانے کے لئے الرٹ جاری کیا تھا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ بڑے پیمانہ پر فضائی اور زمینی حملہ کر اسرائیل نے معصوم عوام کی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔