فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچی، اومیکرون کے معاملوں میں زبردست اضافہ

فرانس کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے مطابق ملک میں گزشتہ پانچ دنوں میں کورونا سے متاثر پائے جانے والے مریضوں میں سے 62.4 فیصد مریضوں اومیکرون ویرینٹ کے ہیں

فرانس : کورونا بحران سے نکلنے کا محتاط منصوبہ
فرانس : کورونا بحران سے نکلنے کا محتاط منصوبہ
user

یو این آئی

پیرس: فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 232200 نئے کیسز درج کیے گئے۔ یہ تعداد ملک میں اس انفیکشن کے آغاز کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ یومیہ کیسوں کی تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہاں اس جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 9972800 ہو گئی ہے۔ جمعہ کو فرانس میں مسلسل تیسرا دن تھا، جب اس انفیکشن کے یومیہ کیسز کی تعداد 200000 سے زیادہ رہی۔

فرانس کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 18 ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 3543 انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں ہیں۔ علاقائی صحت ایجنسی ایلے-ڈی-فرانس نے اومیکرون سے متاثر مریضوں کے لئے انتہائی نگہداشت کے یونٹ کو بچانے کے مقصد سے سبھی اسپتالوں میں غیر ضروری سرجری ملتوی کرنے کا جمعہ کو حکم دیا۔


فرانس کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے مطابق ملک میں گزشتہ پانچ دنوں میں کورونا سے متاثر پائے جانے والے مریضوں میں سے 62.4 فیصد مریضوں اومیکرون ویرینٹ کے ہیں۔

فرانس میں اب تک 5 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔ یہ تعداد ملک کی کل آبادی کا 78.5 فیصد ہے۔ پیرس میں بار اور ریستوراں نئے سال کے موقع پر بند رہیں گے۔ محکمہ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ 31 دسمبر کی شام 6 بجے سے عوامی مقامات پر شراب نوشی پر پابندی ہوگی۔ پیرس اور لیون جیسے بڑے شہروں میں جمعہ سے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔