امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد 12 فیصد بڑھ کر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ اطلاع جمعہ کو ایک سرکاری رپورٹ میں دی گئی

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / ڈی ڈبلیو</p></div>

علامتی تصویر / ڈی ڈبلیو

user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد 12 فیصد بڑھ کر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ اطلاع جمعہ کو ایک سرکاری رپورٹ میں دی گئی۔

امریکی محکمہ برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈولپمنٹ کے ذریعہ کئے گئے سروے کے مطابق، جنوری میں ملک بھر میں تقریباً 653000 لوگ بے گھر تھے۔ یہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 70650 زیادہ ہے اور 2007 میں سروے شروع ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افریقی امریکیوں کی تعداد امریکہ کی آبادی کا 13 فیصد ہے لیکن وہ کل بے گھر آبادی کا 37 فیصد ہیں۔ امریکہ میں بے گھر افراد کے بحران کا سبب بڑھتے ہوئے کرائے اور کورونا وائرس وبا امداد میں کمی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔