فلسطینی عوام کے مفادات ہی ہمارے لیے مقدم رہیں گے، بیٹوں و پوتوں کی شہادت کے بعد اسماعیل ھنیہ کا اظہار عزیمت

اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ ہم اب بھی ایک معاہدے کے لئے کوشاں ہیں لیکن اسرائیل اس سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اسے ہمارے مطالبات سے گریز کرتے ہوئے جنگ بندی سے فرار کا موقع مل جائے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

فلسطینی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اپنے بیٹوں و پوتوں کو اسرائیلی بمباری میں نشانہ بنا کر قتل کئے جانے کے باوجود کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے مفادات ہر چیز پر اب بھی مقدم رہیں گے۔ وہ اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ ان کے بیٹوں اور خاندان کے دوسرے افراد کی ہلاکت سے جنگ بندی مذکرات پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ کیا حماس اب بھی اسرائیل کے ساتھ مذاکرات جاری رکھ سکے گی ؟

اسماعیل ھنیہ نے ہر صورت اور ہمیشہ فلسطینی مفادات کو ہی ترجیح رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم یعنی حماس اب بھی ایک معاہدے کے لئے کوشاں ہیں لیکن اسرائیل اس سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اسے ہمارے مطالبات سے گریز کرتے ہوئے جنگ بندی سے فرار کا موقع مل جائے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔


جمعرات کے روز دوحہ میں 'رائٹرز' کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے بیٹوں کے بارے میں کہا کہ وہ تنظیم کے جنگجو گروپ کا حصہ نہیں تھے۔ خبر رساں ادارہ بیٹوں کے حوالے سے تعزیت کے موقع پر حماس رہنما سے بات چیت کر رہا تھا۔ اپنے بیٹوں کے اس طرح نشانہ بنا کر قتل کر دیے جانے کے باوجود وہ حماس کی ترجیحات پر ڈٹے رہنے کے لئے پر عزم تھے۔ واضح رہے کہ ان کے تین بیٹوں کو ایک ہی وقت میں اسرائیلی حملے میں نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا ہے۔

(بشکریہ: العربیہ ڈاٹ نیٹ اردو)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔