غزہ پر اسرائیلی حملہ روکنے کے لیے جنوبی افریقہ کی درخواست پر عالمی عدالت میں سماعت شروع
عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو روکنے کے لیے جنوبی افریقہ کی درخواست پر جمعرات کو دو روزہ سماعت شروع کر دیا
ہیگ: عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو روکنے کے لیے جنوبی افریقہ کی درخواست پر جمعرات کو دو روزہ سماعت شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق، نیدرلینڈ میں جنوبی افریقہ کے سفیر ووسیموزی میڈونسیلا نے ججوں کو بتایا کہ ان کے ملک نے دوبارہ آئی سی جے سے رجوع کیا ہے کیونکہ ’’فلسطینی عوام کی تباہی جاری ہے، 35000 لوگ مارے جا چکے ہیں اور غزہ کا بڑا حصہ تباہ ہو کر ملبے میں تبدیل ہو چکا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی جان کو جان نہیں سمجھ رہا ہے اور اسی لیے ان کا ملک فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل اپیل کر رہا ہے۔
جنوبی افریقہ نے گزشتہ سال 29 دسمبر کو عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا۔ اس کے بعد، اس نے اس سال فروری اور مارچ میں بھی آئی سی جے سے رابطہ کیا اور اضافی اقدامات کی درخواست کی۔
موجودہ درخواست میں، سفیر میڈونسیلا نے رفح سمیت غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر روشنی ڈالی اور پوری غزہ پٹی سے اسرائیلی افواج کے انخلاء کا حکم جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے غزہ میں اقوام متحدہ اور انسانی امداد کے اداروں کے لیے بلا روک ٹوک رسائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل کو جمعہ کو اپنا مقدمہ پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ کیس کا فیصلہ آنے والے ہفتوں میں متوقع ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔