منکی پوکس سے امریکہ میں پہلی موت درج، دنیا بھر میں 15 افراد ہو چکے ہلاک

امریکہ کے ٹیکساس میں منکی پوکس سے متاثرہ ایک شخص کی جان چلی گئی، محکمہ صحت کے حکام نے یہ اطلاع دی۔ متاثرہ شخص ہیرس کاؤنٹی میں زیر علاج تھا اور اس کی موت اتوار کے روز واقع ہوئی۔

منکی پوکس، فائل تصویر آئی اے این ایس
منکی پوکس، فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

واشنگٹن: امریکہ کے ٹیکساس میں منکی پوکس سے متاثرہ ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص ہیرس کاؤنٹی میں زیر علاج تھا اور اتوار کو اس کی موت ہوئی۔ ’ڈیلی میل‘ کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ وہ شخص وائرس سے متاثر ہونے کے علاوہ 'مختلف سنگین بیماریاں' میں بھی مبتلا تھا۔

موت کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا ہے لیکن اگر منکی پوکس سے موت کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو یہ موجودہ وبا کے دوران امریکہ میں اس وائرس سے ہونے والی پہلی موت ہوگی۔


عالمی سطح پر منکی پوکس سے اب تک کم از کم 15 اموات ہو چکی ہیں، جن میں سے 2 اسپین میں جبکہ ایک برازیل میں واقع ہوئی ہے۔ مغربی افریقہ سے پھیلنے والا یہ وائرس اب تک 40 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے لگ بھگ 50 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

حال ہی میں ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے بعض بڑے شہروں اور پورے ملک میں حال ہی میں منکی پوکس کے کیسز میں کمی آئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا یہ رجحان جاری رہے گا؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔