شیرِ میسور ٹیپو سلطان کی یاد میں 4 جولائی کو آن لائن کانفرنس

محققین یوٹیوب چینل پر 4 جولائی 2020 کو ہندوستانی وقت کے مطابق 9.30 بجے سے 11.30 بجے تک آن لائن پوڈکاسٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور شیرِ میسور کی زندگی اور ان کی حکمرانی کے دور پر روشنی ڈالیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

واشنگٹن: امریکی شہر کیلیفورنیا میں واقع ’امریکن انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک ہسٹری اینڈ کلچر‘ کی جانب سے 4 جولائی 2020 کو شیرِ میسور ٹیپو سلطان کی یاد میں ایک آن لائن پوڈ کاسٹ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں امریکہ، کینیڈا، افغانستان اور ہندوستان کے محققین شرکت کریں گے اور ٹیپو سلطان سے وابستہ ان پہلوؤں کو نمایاں کریں گے جن سے لوگ زیادہ واقف نہیں ہیں۔

اس سلسلہ میں یو ٹیوب چینل ’ہسٹری آف اسلام‘ کی جاب سے اطلاع عام جاری کی گئی ہے۔ چینل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ٹیپو سلطان نے جس جرأت کا مظاہرہ ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف کیا تھا اس نے ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں گہرے اثرات چھوڑے تھے یہاں تک کہ امریکہ بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا تھا۔


یو ٹیوب چینل پر ویڈیو کی شکل میں پوسٹ کیے گئے ایک پوسٹر پر پوڈ کاسٹ کانفرنس کے حوالہ سے اطلاع دیتے ہوئے لکھا گیا ہے ’’کم لوگ یہ جانتے ہوں گے کہ امریکہ کا قومی ترانہ ’دی اسٹار اسپینجلڈ بینر‘ ٹیپو سلطان کے ایجاد کیے گئے راکٹ سے متاثر تھا اور وہ لوئی سولہویں، جارج واشنگٹن، تھامس جیفرسن اور نپولین بوناپارٹ کے ہم عصر تھے۔ اپنے والد حیدر علی کے ہمراہ وہ ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف جس بہادری سے لڑے تھے اس سے امریکہ کی آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے انقلابی بھی متاثر ہوئے تھے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : ٹیپو سلطان

امریکہ، کینیڈا، افغانستان اور ہندوستان کے محققین یوٹیوب چینل پر 4 جولائی 2020 کو ہندوستانی وقت کے مطابق 9.30 بجے سے 11.30 بجے تک آن لائن پوڈکاسٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور شیرِ میسور کی زندگی اور ان کی حکمرانی کے دور پر روشنی ڈالیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔