برطانیہ کی لڑکی کا خوفناک جرم، بزرگ ماں-باپ کو قتل کرکے 4 برسوں تک لاش چھپائے رکھا

قاتل لڑکی 4 سال تک اپنے ماں باپ کے پنشن فنڈ سے کریڈٹ کارڈ کا بل بھرتی رہی اور ان کے نام پر رشتہ داروں سے پیسے قرض لیتی رہی۔ ڈاکٹر کے شک کے بعد ہوا معاملے کا انکشاف۔

قتل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
قتل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ایک انسان دوسرے انسان سے بھلائی کی امید کرتا ہے لیکن اب وقت ایسا آ گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کا دشمن بنتا جا رہا ہے۔ چھوٹی چھوٹی بات پر لڑائی ہونے لگتی ہے اور بات بڑھ جانے پر ایک دوسرے کو شدید نقصان پہنچانے سے بھی کوئی نہیں گھبراتا۔ اب تو حالت یہ ہو گئی ہے کہ لوگ اپنے ماں باپ کو بھی نشانہ بنانے لگے ہیں اور گھر والے ہی گھر والوں کی جان کے دشمن بن بیٹھے ہیں۔ کچھ اسی طرح کے ایک سنسنی خیز معاملے کا برطانیہ میں انکشاف ہوا ہے جہاں ایک بیٹی نے اپنے ماں باپ کو زہر دے کر مار ڈالا اور اسی گھر میں لاش کو چھپا دیا اور کسی کو خبر بھی نہ ہونے دی۔

واقعہ برطانیہ کی ایک قاتل لڑکی کا ہے جس نے اپنے ہی ماں-باپ کا قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو گھر کے اندر چھپا دیا۔ 36 سال کی ورجینیا میکوکلاں نے اپنے 70 سالہ والد جان میکوکلاں اور 71 سالہ والدہ لوئس میکوکلاں کا قتل کرکے سنگین گناہ کیا ہے۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ قتل کے بعد ورجینیا اپنے والدین کی لاش کے ساتھ ایک ہی گھر میں کئی برسوں تک رہی۔ جیسے سب کچھ عام ہو۔ اس لڑکی نے جون 2019 میں اپنے والدین کو دھیرے دھیرے زہر دے کر مار ڈالا تھا۔ ورجینیا کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے جس میں اسے 36 برس جیل میں گزارنے ہوں گے۔


معاملے کا انکشاف اس طرح ہوا کہ سال 2023 میں ایک فیملی ڈاکٹر کو شک ہوا، کیونکہ وہ ورجینیا کے والدین کا کافی عرصے سے علاج کر رہے تھے۔ لیکن ورجینیا کے ماں باپ کافی طویل عرصے سے نہ تو کوئی اپوائنمنٹ لے رہے تھے اور نہ ہی دواؤں کے لیے فون کر رہے تھے۔ شک ہونے پر ڈاکٹر نے اسیکس کاؤنٹی کاؤنسل کی سیف گارڈنگ ٹیم کو جانکاری دی۔

اس کے بعد جب پولیس نے جانچ شروع کرکے ورجینیا سے سختی سے پوچھ تاچھ کی تب جاکر ورجینیا کا خوفناک سچ سامنے آیا۔ وہ چار سال تک اپنے ماں باپ کے پنشن فنڈ سے کریڈٹ کارڈ کا بل بھرتی رہی اور ان کے نام پر رشتہ داروں سے پیسے قرض لیتی رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔