شمالی شام میں ترک فوج اور ایس ڈی ایف کے درمیان فائرنگ سے 10 شہری ہلاک

شمالی شام میں بدھ کے روز ترک فوج اور کرد زیر قیادت سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے درمیان ہونے والی گولی باری میں 10 شامی شہری مارے گئے۔ یی اطلاع رساں ایجنسی سانا نے دی ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

دمشق: شمالی شام میں بدھ کے روز ترک فوج اور کرد زیر قیادت سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے درمیان ہونے والی گولی باری میں 10 شامی شہری مارے گئے۔ یی اطلاع رساں ایجنسی سانا نے دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حلب کے شمالی دیہی علاقوں میں ترک افواج اور کرد زیر قیادت سیرین ڈیموکریٹک فورسز ( ایس ڈی ایف) کے درمیان شدید گولہ باری میں 32 دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

اطلاعات کے مطابق آگ سرحدی قصبے الباب کے رہائشی علاقوں میں لگ گئی جس کے نتیجے میں لوگ لقمہ اجل بن گئے۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ گولہ باری سے شہر کے آبادی والے بازاروں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

الباب کی گولہ باری کے بعد ترک افواج نے شام کے صوبہ حسکہ کے دیہی علاقوں میں کردوں کے زیر کنٹرول قصبے المالکیہ پر گولہ باری کی۔ بڑی تعداد میں شہری یہاں سے بے گھر ہو کر محفوظ علاقوں میں جا چکے ہیں۔


آبزرویٹری نے کہا کہ ترک افواج نے المالکیہ ڈیم پر بھی گولہ باری کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترک فورسز نے المالکیہ کے قریب ایک چوتھے پاور اسٹیشن پر بھی فائرنگ کی۔ گارڈ کور کے لیے استعمال ہونے والی عمارت پر حملہ کیا گیا جس میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔