سوڈان کے لیڈر سیاسی معاہدے کو نافذ کریں، بلنکن کی اپیل

انٹونی بلنکن نے عبداللہ حمدوک اور جنرل برہان سے اپیل کی ہے کہ وہ 21 نومبر کو ہوئے معاہدے کو نافذ کرنے کے لیے بروقت کارروائی کریں۔

انٹونی بلنکن، تصویر آئی اے این ایس
انٹونی بلنکن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ حمدوک اور خود مختار کونسل کے چیئرمین جنرل عبدالفاتح برہان کے ساتھ جمہوری حکومت کی بحالی کے لیے سیاسی معاہدے کو نافذ کرنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ ’’وزیر خارجہ انٹونی جے۔ بلنکن نے سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک اور خود مختار کونسل کے صدر جنرل عبدالفاتح البرہان سے الگ الگ بات کی۔ بات چیت میں انہوں نے ملک میں جمہوری حکومت کی بحالی کے لیے سیاسی معاہدہ نافذ کرنے کے لیے تیزی سے کام کرنے پر زور دیا۔


انٹونی بلنکن نے عبداللہ حمدوک اور جنرل برہان سے اپیل کی ہے کہ وہ 21 نومبر کو ہوئے معاہدے کو نافذ کرنے کے لیے بروقت کارروائی کریں، جس سے ایک جمہوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی کی راہ ہموار ہو سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔