کابل میں پاکستان کے خلاف زوردار مظاہرہ، طالبان نے کی فائرنگ، دیکھیں ویڈیو

کئی مرد و خواتین کابل کی سڑکوں پر اتر کر پاکستان کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ پنج شیر علاقہ میں پاکستان کے طیاروں نے ہوائی حملے کیے ہیں۔

افغان خواتین طالبان اور پاکستان کے خلاف ریلی کے دوران نعرے بلند کرتی ہوئیں، تصویر یو این آئی
افغان خواتین طالبان اور پاکستان کے خلاف ریلی کے دوران نعرے بلند کرتی ہوئیں، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

افغانستان میں طالبان حکومت سازی کی کوششوں میں سرگرم ہے اور اس درمیان کئی مرد و خواتین کابل کی سڑکوں پر اتر کر پاکستان کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں، کیونکہ ان کا دعویٰ ہے کہ پنج شیر علاقہ میں پاکستان کے طیاروں نے ہوائی حملے کیے ہیں۔ وہ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کے گیٹ پر جمع ہو گئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ وہ افغانستان میں کٹھ پتلی حکومت کی حمایت نہیں کرتے ہیں اور ایک مشمولہ حکومت کا مطالبہ کیا ہے۔

خامہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنج شیر علاقہ میں مزاحمتی محاذ کے لیڈر احمد مسعود کے ایک وائس کلپ میں افغانستان کے لوگوں سے طالبان کے خلاف پھر سے احتجاج کرنے کے اعلان کے بعد لوگ جمع ہوئے۔ مظاہرین ’پاکستان کو موت‘ کے نعرے لگا رہے تھے اور پاکستانی سفارت خانہ کو افغانستان چھوڑنے کے لیے کہا۔ کابل میں مظاہرین کے ذریعہ لگائے گئے نعروں میں سے تھے ’آزادی‘، ’اللہ اکبر‘، ’ہم قید نہیں چاہتے‘۔ طالبان جنگجوؤں نے مبینہ طور پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی لیکن وہ اب بھی مظاہرہ کر رہے تھے۔


اس درمیان بلخ اور دائی کنڈی علاقوں میں بھی لوگ سڑکوں پر اتر آئے اور پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی۔ پنج شیر علاقہ میں ہوائی حملے پر ایران نے بھی رد عمل ظاہر کیا ہے اور ملک کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی جانچ کرانے کو کہا ہے کہ غیر ملکی طیاروں کی مداخلت سے متعلق کیا کچھ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔