عجیب وصیت: مرنے کے بعد ایک افریقی اپنی کار کے ساتھ قبر میں دفن

گزشتہ ہفتے کے آخرمیں بیتسو انتقال کرگیا اور اس کی میت اس کی وصیت کے مطابق کار کے ساتھ قبر میں دفن کی گئی۔

عجیب وصیت، مرنے کے بعد افریقی اپنی کار کے ساتھ قبر میں دفن
عجیب وصیت، مرنے کے بعد افریقی اپنی کار کے ساتھ قبر میں دفن
user

قومی آواز بیورو

اپنی موت سے قبل اکثر لوگ اپنی وصیتیں لکھواتے ہیں اور ان کے ورثاء ان وصیتوں پرعمل درآمد کرتے ہیں مگر جنوبی افریقا میں ایک 72 سالہ شخص نے مرنے سے قبل ایک انوکھی وصیت کی کہ اس کے فوت ہونے کے بعد اسے اس کی کار کے ساتھ دفن کیا جائے۔


العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 72 سالہ تزکیدی بیتسو نے اہل خانہ کو وصیت کی تھی کہ جب وہ فوت ہوجائے تو اس کی لاش کو اس طرح کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر رکھی جائے تاکہ لوگوں کو ایسا لگے کہ کوئی زندہ شخص گاڑی چلا رہا ہے۔ اس کے بعد پھر اسی حالت میں مع کار مجھے قبر میں اتار دینا۔

گزشتہ ہفتے کے آخرمیں بیتسو انتقال کرگیا اور اس کی میت اس کی وصیت کے مطابق کار کے ساتھ قبر میں دفن کی گئی۔ اس کی لاش کو مرسڈیز کار کی اسٹیرنگ کے پیچھے بٹھایا گیا اور اس کے بعد اسے دفن کردیا گیا۔


اس موقعے پر لاش کو سبیٹ بیلٹ بھی باندھی گئی۔ آنجہانی زکیدی بیتسو کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بیتسوکو جرمن کاروں بالخصوص مرسڈیز کاروں سے بہت زیادہ دلچسپی رہتی تھی اور وہ اکثر اپنے دوستوں اور اقارب سے کہا کرتا تھا کہ اسے اس کی کار کے ساتھ ہی دفن کیا جائے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔