مہندا راج پکشے کو ’چھوٹے بھائی‘ نے دلایا وزیر اعظم کا حلف، سری لنکا میں تاریخ رقم

سری لنکا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب دو بھائی ملک کے اعلی ترین سیاسی عہدوں پر فائز ہو رہے ہیں۔ حالانکہ مہندا اگلے سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات تک صرف نگراں حکومت کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کولمبو: سری لنکا کے وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد نومنتخب صدر گوٹابایا راج پکشے نے جمعرات کے روز اپنے بڑے بھائی اور سابق صدر مہندا راج پکشے کو عبوری وزیر اعظم کے عہدے کا حلف دلا دیا۔ سری لنکا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب دو بھائی ملک کے اعلی ترین سیاسی عہدوں پر فائز ہو رہے ہیں۔ حالانکہ مہندا اگلے سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات تک صرف نگراں حکومت کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں راج پکشے کی جماعت سے ہارنے کے بعد رانیل وکرم سنگھے نے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔ مستعفی ہونے وقت وکر سنگھے نے کہا کہ راج پکشے کو موصول ہونے والے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے وہ استعفی دے رہے ہیں تاکہ نئے صدر کا اپنی حکومت تشکیل دینے کا راستہ صاف ہو سکے۔


استعفیٰ دینے سے انکار کا نتیجہ تعطل کا سبب بن سکتا تھا کیونکہ صدر ان کے مشورے کے بغیر وزیر اعظم کو برطرف یا وزراء کا تقرر نہیں کر سکتے۔ وکرم سنگھے کے استعفی دینے کے اعلان کے بعد صدر راج پکشے نے اپنے بھائی مہندا کو نگراں وزیر اعظم مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

حلف برداری کی تقریب وکرم سنگھے کے باقاعدہ طور پر استعفی دینے کے بعد جمعرات کو دوپہر کے بعد منعقد ہوئی۔ مہندا 2005 سے 2015 تک دو مرتبہ ملک کے صدر رہ چکے ہیں اور اب اس عہدے پر انکے بڑے چھوٹے راج پکشے فائز ہو گئے ہیں۔

مہندا دو بار صدر رہ چکے ہیں اور سری لنکا کے ضابطہ کے مطابق اب وہ اس عہدے کے دعویدار نہیں ہو سکتے لیکن اب وہ وزیر اعظم کی حیثیت سے یہاں کی سیاست میں واپسی کر لی۔ موجودہ پارلیمنٹ اگست 2015 میں منتخب ہوئی تھی اور یہ اگلے سال مارچ سے پہلے تحلیل نہیں کی جاسکتی ۔ سری لنکا میں آئندہ سال عام انتخابات ہونے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Nov 2019, 8:11 PM