سری لنکا کا کورونا سے فوت ہونے والوں کی میتیں نذر آتش نہ کرنے کا فیصلہ، رابطہ عالم اسلامی نے کی ستائش
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ نے سری لنکن حکومت کی طرف سے کورونا کی وبا سے فوت ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو نذرآتش نہ کرنے کی درخواست پرعمل درآمد کی تحسین کی ہے
کولمبو: رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ نے سری لنکن حکومت کی طرف سے کورونا کی وبا سے فوت ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو نذرآتش نہ کرنے کی درخواست پرعمل درآمد کی تحسین کی ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے سری لنکا کی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ 'کوویڈ 19' کے نتیجے میں فوت ہونے والے افراد کی میتوں کو نذرآتش نہ کرے۔ سری لنکن حکومت کی طرف سے ہماری درخواست پر عمل درآمد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق مسلمانوں کی میتوں کو نذرآتش نہیں کیا جاتا بلکہ انہیں دفن کیا جاتا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور جمہوریہ سری لنکا کے وزیر خارجہ ڈینش گوناوارڈینا کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نمائوں نے سعودی عرب کی حکومت اور مسلم اقوام بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔