سری لنکا کا بحران دوسروں کے لیے انتباہی علامت: آئی ایم ایف
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے قرضوں کی بلند سطح اور محدود پالیسی والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا ایک انتباہی علامت ہے
کولمبو: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے قرضوں کی بلند سطح اور محدود پالیسی والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا ایک انتباہی علامت ہے۔
ڈیلی مرر نے جارجیوا کے حوالے سے سنیچر کو کہا کہ سری لنکا اعلی سطح اور محودود پالیسی والے ممالک کے لئے وارننگ کا اشارہ ہے۔ یہ ریمارکس انڈونیشیا میں منعقدہ جی۔20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کی ہائبرڈ میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر نے دیئے۔
ڈیلی مرر نے ان کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین کی جنگ نے اشیائے ضروریہ اور خوراک کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی سپلائی چینز میں وبائی امراض سے متعلق مسلسل رکاوٹیں اقتصادی سرگرمیوں کو متاثر کر رہی ہیں۔
نتیجے کے طور پر ہم اس ماہ کے آخر میں اپنے عالمی اقتصادی آؤٹ لک اپ ڈیٹ میں 2022 اور 2023 دونوں کے لیے عالمی نمو میں کمی کی پیش گوئی کریں گے۔ خاص طور پر اگر افراط زر زیادہ مستحکم ہو۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔