اسپین پارلیمنٹ سے لاک ڈاؤن بڑھانے کی تجویز کو منظوری

اسپین کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ہسپانوی کانگریس میں لاک ڈاؤن کی مدت کو بڑھانے کی تجویز پر ووٹنگ ہوئی جس میں 177 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ 155 نے اس کی مخالفت کی اور 18 رکن غائب رہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

میڈرڈ: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ- 19) سے بری طرح متاثر اسپین میں پارلیمنٹ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ (لاک ڈاؤن) کو چھٹے اور آخری بار بڑھانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اسپین کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ہسپانوی کانگریس میں لاک ڈاؤن کی مدت کو بڑھانے کی تجویز پر ووٹنگ ہوئی جس میں 177 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ 155 نے اس کی مخالفت کی اور 18 رکن غائب رہے۔

اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کو 21 جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران کئی قسم کی سہولتیں بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسپین کے 17 خود مختار کمیونٹیز کو اس دوران مزید اختیارات فراہم کی جائیں گی۔


وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں یہ آخری بار اضافہ کیا جا رہا ہے اور علاقائی حکومتیں کام کرنا شروع کر دیں گی لیکن ملک میں ٹریفک کے قوانین کا تعین کرنے کا اختیار اسپین کی مرکزی حکومت کے پاس ہی رہے گی۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا انفیکشن کے اب تک 240326 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اس وبا سے 27128 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ غور طلب ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ کو کورونا وائرس (کووڈ -19) کو وبا قرار دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔