امریکہ میں فائرنگ: 20 افراد ہلاک، 26 افراد زخمی
امریکہ کی ٹیکساس کے ال پاسو شہر میں ’وال مارٹ سلو وستہ مال‘ کے پاس فائرنگ میں 20 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر 26 زخمی ہو گئے۔
واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے ال پاسو شہر میں ’وال مارٹ سلو وستہ مال‘ کے پاس فائرنگ میں 20 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر 26 زخمی ہو گئے۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے یہ اطلاع دی۔ اس واقعہ میں شامل 21 برس کے ایک مشتبہ سفید فام شخص کو حراست میں لیا گیا۔
فائرنگ کے بعد علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا اور ڈرے سہمے لوگ اپنی جان بچانے کے لئے بھاگتے نظر آئے۔ ٹیکساس کے گونر نے اس واقعہ کو ریاست کی تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں سے ایک قرار دیا۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر تین منٹ پر ال پاسو پولس کو وستہ مال کے قریب فائرنگ کی خبر موصول آئی۔ اطلاع ملتے ہی پولس نے لوگوں سے جائے وقوعہ کی طرف نہ جانے کی اپیل کی۔
شہر کے میئر ڈی میں مارگو نے تصدیق کی ہے کہ اس حملہ کے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے بیان جاری کر کے اس حملہ کو سنگین قرار دیا ہے۔
ٹیکساس پولس کے سربراہ گریگ ایلن نے کہا ہے کہ اس معاملے میں ایک مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں 21 سالہ ایک نوجوان بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔
ٹیکساس پولس نے کہا کہ بیشتر لوگوں کی موت ال پاسو مال میں ہی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت اسٹور میں تقریبا تین ہزار لوگ موجود تھے.پولس چیف نے کہا کہ فائرنگ کی تحقیقات نفرت انگیز جرم کے تناظر میں کی جارہی ہے،ملزم سے برآمد مواد میں ممکنہ نفرت انگیز جرم کے اشارے ملے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کانام پیٹرک کروسیس ہے جو ڈیلس کا رہنے والا ہے۔
ٹیکساس کے سیلو وسٹہ مال میں فائرنگ کا یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا، ویک اینڈکی وجہ سے شاپنگ مال میں اس وقت لوگوں کی نسبتاً زیادہ تعدادہوتی ہے۔ حملہ آور نے فرار ہونےکی کوشش کی تاہم پولس نے بروقت کارروائی کرتےہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ امریکی میڈیا نے 20 افراد کی موت کادعویٰ کیا ہے تاہم اٹارنی جنرل نے 15 اموات کی تصدیق کی ہے۔
انٹر اسٹیٹ 10 کےمشرقی جانب مال میں فائرنگ کے بعد لوگوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ علاقے سے دور رہیں۔ یہ علاقہ میکسیکو کی سرحد کے قریب ہے۔ واقعہ پر ردعمل میں امریکہ کے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بری اطلاعات آرہی ہیں، کئی لوگ مارے گئے ہیں۔ انہوں نے گورنر ایبٹ سے بات کرکے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ٹیکساس کےگورنر گریگ ایبٹ نے واقعہ کو بے رحم تشدد قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Aug 2019, 12:10 PM