یمن میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 45 حوثی باغی ہلاک

فوجی ذرائع نے بتایا کہ فوج نے ضلع رحبہ میں البید اور الابجاخ کے پہاڑوں میں حوثی باغیوں کی جانب سے اپنے ٹھکانوں کی تین سمتوں سے شروع کئے گئے حملے کو ناکام بنا دیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

صنعاء: یمن کے صوبے مآرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی قیادت والی اتحادی افواج کے فضائی حملوں اور یمن کی سرکاری فورسز کے ساتھ زمینی جھڑپوں میں کم از کم 45 حوثی باغی مارے گئے ہیں۔ فوجی ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ مغربی ضلع صرواح میں فضائی حملے میں باغیوں کے عارضی آپریٹنگ روم کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم سے 12 افراد مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ جبکہ سرواہ کے جنوب میں واقع ضلع رحبہ میں باغی جنگجوؤں کو لے جا رہی متعدد پک اپ گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے فضائی حملوں میں 20 سے زائد افراد مارے گئے۔

ایک اور فوجی ذرائع نے بتایا کہ فوج نے ضلع رحبہ میں البید اور الابجاخ کے پہاڑوں میں حوثی باغیوں کی جانب سے اپنے ٹھکانوں کی تین سمتوں سے شروع کئے گئے حملے کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی جوابی کارروائی میں 13 باغی مارے گئے جبکہ درجنوں فرار ہوگئے۔ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم دونوں پہاڑیوں اور ضلع رحبہ کے بیشتر حصوں کو گزشتہ ہفتے فوج نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ دریں اثنا حوثی باغیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے بتایا کہ صرواح اور رحبہ میں حوثی ٹھکانوں پر سعودی قیادت والے اتحاد نے 11 فضائی حملے کئے۔ تاہم چینل نے اس واقعے کی تفصیلات نہیں دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔