واشنگٹن واقع پیرو سفارتخانہ میں گھسا درانداز، سیکرٹ سروس نے ماری گولی

میٹروپولیٹن پولیس چیف رابرٹ کونٹی نے بتایا کہ افسران نے پہلے درانداز پر غیر مہلک ٹسر کا استعمال کرنے کی کوشش کی، لیکن اس پر کوئی اثر نہیں ہوا، پھر اسے گولی ماری گئی، وہ جائے وقوع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس، واشنگٹن ڈی سی
پولیس، واشنگٹن ڈی سی
user

قومی آواز بیورو

امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی واقع پیرو سفارتخانہ میں گھسنے کی کوشش کر رہے ایک مبینہ درانداز کو سیکرٹ سروس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ میٹروپولیٹن پولیس نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مشتبہ شخص کو فوریسٹ ہلس میں پیرو کے سفیر کی رہائش کی کھڑکیاں توڑتے ہوئے پایا گیا تھا۔

پیرو کے سفارتخانہ نے ٹوئٹر پر اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص بغیر اجازت کے گھر میں گھسا اور ملکیت کو نقصان پہنچایا۔ مشن نے کہا کہ سفارت کار، ان کی فیملی، رہائش کے ملازم اور خفیہ سروس ایجنٹ سبھی محفوظ ہیں۔ خفیہ سروس امریکی راجدھانی اور میری لینڈ ریاست کے نزدیک اور اندر واقع بیرون ملکی سفارتی مشینوں کی حفاظت کرتی ہے۔


نیوز ایجنسی سنہوا نے میٹروپولیٹن پولیس چیف رابرٹ کونٹی کے حوالے سے کہا کہ مشتبہ کو شمال مغربی ڈی سی کے فوریسٹ ہلس میں پیرو کے سفیر کی رہائش کی کھڑکیاں توڑتے ہوئے پایا گیا۔ سفارت کار کے رشتہ دار اندر تھے اور انھوں نے صبح 8 بجے کے بعد پولیس کو فون کیا۔ کہا جاتا ہے کہ مشتبہ ایک بالغ شخص تھا جو 20 سے 30 سال کی عمر کا لگ رہا تھا۔

کونٹی کے مطابق خفیہ سروس کے افسران نے پہلے درانداز پر غیر مہلک ٹسر کا استعمال کرنے کی کوشش کی، لیکن ان اسلحوں کا شخص پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ پولیس چیف نے بتایا کہ افسران نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے اس شخص کو گولی مار دی جس سے وہ جائے واقعہ پر ہی ہلاک ہو گیا۔ کونٹی نے یہ بھی کہا کہ مجھے یاد نہیں ہے کہ گزشتہ بار ہمارے کسی سفارت کار کی ملکیت یا رہائش پر اس طرح کا واقعہ کب ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔