داعش کے مزید 130 دہشت گرد عراق کے سپرد
عراق کی سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق داعش کے 130 دہشت گرد حوالے کرنے کے ساتھ اس کو سونپے گئے کل دہشت گردوں کی تعداد بڑھ کر 280 ہو گئی ہے۔
دمشق: عرب-کرد یونٹس والی سیرین ڈیمو کریٹک فورس (ایس ڈی ایف ) نے اتوار کو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے مزید 130 دہشت گردوں کو عراق کے حوالے کر دیا۔
عراق کی سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آئی ایس کے 130 دہشت گرد حوالے کرنے کے ساتھ اس کو سونپے گئے کل دہشت گردوں کی تعداد بڑھ کر 280 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے جمعرات کو بھی ایس ڈی ایف نے عراق کو آئی ایس کے 150 دہشت گرد سونپے تھے۔
میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا’’ ایس ڈی ایف نے شام میں آئی ایس سے جنگ کے دوران بڑی تعداد میں آئی ایس کے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ان میں مختلف ممالک کی شہریت والے آئی ایس دہشت گرد اور عراق کی شہریت رکھنے والے 500 دہشت گرد شامل تھے۔ ابھی تک عراق کی وزارت داخلہ کو 280 دہشت گرد سونپے جا چکے ہیں. ایس ڈی ایف نے دہشت گردوں کو عراق کی سیکورٹی ایجنسیوں کو سونپتے وقت اس بات کا پختہ انتظام کیا ہے کہ انہیں قانون کے مطابق سزا دی جا سکے‘‘۔
عراق کی سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق، اتوار کو دہشت گردوں کے دوسرے گروپ کو عراق کے حوالے کر دیا گیا. عراقی نژاد باقی بچے دہشت گردوں کو بعد میں سونپے جانے کا امکان ہے۔ ان تمام دہشت گردوں کے ناموں کی تصحیح وزارت داخلہ کے ڈیٹا بیس سے کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف قانونی مقدموں کو آگے کی مجرمانہ کارروائی کے لئے عدالتوں کے پاس بھیجا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Feb 2019, 1:09 PM