سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا درہ فرانس، پیرس میں صدر میکروں نے کیا استقبال
فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا الیسی محل میں خیر مقدم کیا۔ جہاں ان کے درمیان مذاکرات ہوں گے
پیرس: فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا الیسی محل میں خیر مقدم کیا۔ جہاں ان کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔ ان مذاکرات میں دو طرفہ معاہدات اور علاقائی ترقی کے امور اہم ہوں گے۔
شہزادہ محمد بن سلمان فرانس اپنے یورپی دورے کے دوسرے مرحلے کے طور پر فرانس پہنچے ہیں۔ تاکہ سعودی عرب اور فرانس کے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ ممکن ہو۔
اس سے پہلے پچھلے سال دسمبر میں فرانسیسی صدر میکرون بھی سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔ تاکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوسکے۔ خیال رہے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات موجود ہیں۔
گذشتہ پانچ برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 163 ارب ریال رہا ہے۔ تیل کے علاوہ فرانس کے لیے سعودی برآمدات کا 2021 میں حجم 1،7 ارب ریال رہا۔ یہ 2020 کے مقابلے میں فرانس کے لیے سعودی برآمدات میں 105 فیصد اضافہ تھا۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔