سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ نے اب تک کمائے 150 کروڑ روپے

اس سال ریلیز ہوئی فلموں میں فلم ’بھارت‘ سے پہلے اڑی دی سرجیکل اسٹرائک، ٹوٹل دھمال اور کیسری نے باکس آفس پر 150 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: مشہور اداکار سلمان خان کی فلم’بھارت‘ نے باکس آفس پر 150 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔ علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی اس فلم میں سلمان خان قطرینہ کیف کی جوڑی ایک بار پھر دیکھنے کو ملی۔ عید کے دن 5 جون کو یہ فلم ریلیز ہوئی تھی۔ اس نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 95 کروڑ کا کاروبار کیا تھا۔

سلمان خان-قطرینہ کیف کی فلم بھارت باکس آفس پر مسلسل کمائی کرتی جا رہی ہے۔ فلم کو شائقین کا بھرپور پیار مل رہا ہے۔ اپنے چوتھے دن فلم نے 27 کروڑ اور پانچویں دن 27 کروڑ 90 لاکھ کا کاروبار کیا۔ اسی کے ساتھ فلم بھارت کا کل کاروبار 150 کروڑ 10 لاکھ ہوگیا ہے۔


اس سال ریلیز ہوئی فلموں میں ’بھارت‘ سے پہلے اڑی دی سرجیکل اسٹرائک، ٹوٹل دھمال اور کیسری نے باکس آفس پر 150 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

سلمان نے فلم ’بھارت‘ میں کچھ الگ انداز اپنانے کی کوشش کی ہے۔ فلم بھارت نہ صرف ایک شخص کی کہانی ہے بلکہ اس کے ذریعہ ملک میں آتی تبدیلیاں اور اس کے بدلے طور طریقوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جو ہندوستان-پاکستان کی تقسیم میں الگ ہوجاتا ہے۔ فلم کو اوورسیز میں ملا کر چھ ہزار سے زیادہ اسکرینز پر ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ فلم کوریائی فلم آڈ ٹومائی فادر کی ہندی ریمیک ہے۔ فلم میں سلمان خان اور قطرینہ کیف کے علاوہ دشا پٹانی، تبو، سنیل گروور اور جیکی شراف بھی اہم رول میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔